QR CodeQR Code

اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کرینگے

4 Feb 2021 00:10

پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کیوجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا، جسکے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائینگے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور وہاں سے ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر جائیں گے، جس کے بعد وہ دوسرے عرب ملک بحرین کا رخ کریں گے۔ دورے کے دوران سفارتی، تجارتی اور سفری تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے عرب ممالک کے باضابطہ سرکاری دوروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ دورہ صرف 3 گھنٹے کا ہوگا، جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر بحرین بھی جائیں گے۔

ملک میں کورونا وبا کی پیچیدہ صورت حال کے باوجود سرکاری دورے کو اہمیت دینے سے متعلق سوال پر وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے دورے کو اس سے قبل دو بار ملتوی کیا جا چکا ہے، اس لیے اب مزید تاخیر نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے کہ امریکا کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے تجارتی اور سفری تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا اور اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیم پر دستخط کئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 914183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914183/اسرائیلی-وزیراعظم-ا-ئندہ-ہفتے-متحدہ-عرب-امارات-کا-دورہ-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org