QR CodeQR Code

لاہور، امام مسجد کے قتل میں اہلیہ ملوث نکلی

4 Feb 2021 00:25

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک رات پہلے نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے، انہی نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے شالیمار کے علاقے میں امام مسجد کے قتل کی گتھی سلجھا لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث امام مسجد کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نادیہ امام مسجد کے قتل میں ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد گرفتار کی گئی۔ ملزمہ نادیہ کے ملوث ہونے کا بیان اس کے آشنا نے دیا۔ 28 جنوری کو لاہور کی ملتانی کالونی میں واقع شالیمار مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی، جو شالیمار مسجد میں امام تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک رات پہلے نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے، انہی نے آصف کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 914186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914186/لاہور-امام-مسجد-کے-قتل-میں-اہلیہ-ملوث-نکلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org