?>?> پاک افغان بارڈر کے 182 کلو میٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل - اسلام ٹائمز
0
Thursday 4 Feb 2021 00:39

پاک افغان بارڈر کے 182 کلو میٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل

پاک افغان بارڈر کے 182 کلو میٹر پر باڑ لگانے کا کام مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر پر 213 کلومیٹر کی فینسگ میں 182 کلومیٹر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 27 کلومیٹر کی فیسنگ کا کام جاری ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے، دیگر امور سمیت منقسم گاؤں کی آباد کاری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے حوالے سے پیشرفت، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور بارڈر پر موجود منقسم علاقوں پر موجود افراد کی آباد کاری کے حوالے سے انتظامی معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں باڑ، گاوں کی آباد کاری  کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں اور جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ان فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار کاکڑ، ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اظہر اکرم، کمانڈنٹ چمن سکاوٹس کرنل محمد راشد، ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بقام چمن و دیگر متعلقہ محکموں کے انتظامی سول و عسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کی جانب سے اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پاک افغان بارڈر پر 213 کلومیٹر کی فینسگ میں 182 کلومیٹر کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ 27 کلومیٹر کی فیسنگ کا کام جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 914188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش