0
Wednesday 3 Feb 2021 23:30
دختر رسول عالم نسواں کیلئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں

جناب سیدہ زہراء (س) کی زندگی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، مقررین

جامعہ روحانیت نعمت الھی اور اسکی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے
جناب سیدہ زہراء (س) کی زندگی خواتین کیلئے نمونہ عمل ہے، مقررین
اسلام ٹائمز۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی میلاد پرمسرت اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے 10ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے حسینیہ بلتستانیہ قم میں جشن کوثر کی ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلاب اور مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے برجستہ استاد حجت الاسلام والمسلمین یوسف عابدی نے کہا کہ سیدہ زہراء (س) کی زندگی خواتین کے لئے ایسے ہی نمونہ عمل ہے، جیسے ختمی مرتبت حضرت محمد صلى اللہ عليہ وآلہ وسلم کا کردار و سیرت پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔

معصومہ عالم کا کردار ولادت سے شہادت تک اس قدر نورانی اور جاذبِ قلب و نظر ہے کہ خود رسول اکرم (ص) نے جناب فاطمہ (س) کی زندگی کو ہر دور اور ہر زمانے کے لئے اسوہ کامل قرار ديا ہے۔ ہمیں عملی طور پر سیدہ فاطمہ زہراء (س) کا پیروکار ہونا چاہیئے۔ انہوں نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے یوم تاسیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے اور جامعہ روحانیت کے سابق صدور کی زحمات قابل قدر اور قابل تحسین ہیں۔ علامہ یوسف عابدی نے آیت اللہ اعرافی کی بات نقل کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ روحانیت بلتستان انقلاب اسلامی کے ثمرات میں سے ایک گراں بہاء ثمر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

پرگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ روحانیت بلتستان شعبہ مشہد کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین بہشتی نے کہا کہ جناب سیدہ ؑکے بارے میں فرامین پیغمبر ایسی حقیقت ہیں کہ جنہیں تمام مسلمان تسلیم کرتے ہیں۔ جناب سیدہؑ کا دختر رسول ہونے کے حوالے سے احترام اور عقیدت اپنی جگہ پر ہے، لیکن ان کا یہ پہلو سب سے منفرد اور نمایاں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے دین فطرت کے اصولوں اور سیرت پیغمبر اکرم کی روشنی میں عمل اور اخلاق کے میدان میں زندگی کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں، وہ دائمی اور ابدی ہیں، وہ کسی زمانے، معاشرے یا علاقے تک مخصوص اور مختص نہیں ہیں۔ تقریب میں سابقہ صدور اور جامعہ روحانیت میں خدمات انجام دینے والے بعض افراد کی تجلیل اور جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک کی جدوجہد پر مبنی خصوصی تصویری جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 914203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش