QR CodeQR Code

کشمالہ طارق کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان ریفرنس بھیجیں گے، فردوس عاشق اعوان

4 Feb 2021 09:33

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ نون لیگ کی باقیات میں سے ایک خاتون کے پروٹوکول کی وجہ سے 4 جانیں ضائع ہوگئیں، جن کی چھترول ہونی چاہئے وہ سرکاری پروٹوکول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے نشیمن پر اپنوں نے ہی بجلیاں گرا دی ہیں، نون لیگ کی باقیات میں سے ایک خاتون کے پروٹوکول کی وجہ سے 4 جانیں ضائع ہوگئیں، جن کی چھترول ہونی چاہئے وہ سرکاری پروٹوکول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ لاہور میں لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز ایوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ کشمالہ طارق کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان ریفرنس بھیجیں گے، کابینہ نے اس حوالے سے وزارت قانون کو ہدایت جاری کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 914226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914226/کشمالہ-طارق-کو-عہدے-سے-ہٹانے-کیلئے-صدر-پاکستان-ریفرنس-بھیجیں-گے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org