0
Thursday 4 Feb 2021 10:53

امریکہ، فرانس اور جرمنی کا روسی اپوزیشن لیڈر کی سزا پر سخت ردعمل

امریکہ، فرانس اور جرمنی کا روسی اپوزیشن لیڈر کی سزا پر سخت ردعمل
اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی رہائی کیلئے خبردار کیا کہ روس کو واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کو شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے پر جواب دینا ہوگا۔ اسی طرح فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی روسی رہنما کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں جرمن چانسلر نے روسی عدالت کے فیصلے کو قانون کی بالادستی سے بہت دور اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اسے خالصاً بزدلی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورریل نے کہا کہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور بنیادی آزادیوں سے متعلق روس کے بین الاقوامی وعدوں کے منافی ہے۔

اس کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے مغربی مملک کے رد عمل کو حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی خودمختار ریاست کے اندرونی معاملات میں دخل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ خیال رہے کہ روسی صدر پیوٹن کے سب سے بڑے ناقد الیکسی ناوالنی کو گزشتہ برس اگست میں جہاز میں گرنے کے بعد کومے کی حالت میں طبی امداد کے لیے جرمنی منتقل کردیا گیا تھا۔ جرمنی میں ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی اپوزیشن لیڈر کو نوویچوک کے طرز پر زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ ماسکو جانے والے طیارے میں سوار ہو کر انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ گزشتہ پانچ ماہ بہترین لمحات تھے۔
خبر کا کوڈ : 914234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش