?>?> حکومت کو دی گئی مہلت ختم، آج لائحہ عمل کا اعلان ہو گا، احسن اقبال - اسلام ٹائمز
0
Thursday 4 Feb 2021 10:16

حکومت کو دی گئی مہلت ختم، آج لائحہ عمل کا اعلان ہو گا، احسن اقبال

حکومت کو دی گئی مہلت ختم، آج لائحہ عمل کا اعلان ہو گا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے، آج لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بعد نواز لیگ کے رہنماؤں احسن اقبال اور رانا ثناء نے میڈیا سے گفتگو کی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پوری پی ڈی ایم متحد ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے، اس حکومت کو رخصت کیے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ہارس ٹریڈنگ حلال تھی اب حرام ہو گئی۔ نواز لیگ کے رہنما رانا ثناء نے کہا کہ آئین میں ترمیم روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی بڑی میٹنگ سے پہلے نواز لیگ کی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن کے گھر بیٹھک لگائی، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ جس میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ، استعفوں اور دھرنے کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
خبر کا کوڈ : 914235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش