QR CodeQR Code

کوئٹہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے 9 مراکز بنا دیے گئے

4 Feb 2021 10:31

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں مرحلہ وار ویکسینیشن کا عمل شروع کریں گے، کل سے لسبیلہ، تربت، چاغی میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے 9 مراکز بنا دیے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے 22،000 صحت اہلکار رجسٹر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد پیغام ملنے پر مقررہ مرکز جا کر ویکسین لگواسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ ویکسین مضر اثرات سے پاک اور کورونا سے بچاؤ کا تناسب 95 فیصد ہے۔ کوآرڈینیٹر ای پی آئی نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا ویکسینیشن کے لیے 44 مراکز قائم ہوں گے۔ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا کہنا تھا کہ دیگر اضلاع میں مرحلہ وار ویکسینیشن کا عمل شروع کریں گے، کل سے لسبیلہ، تربت، چاغی میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگا۔
 


خبر کا کوڈ: 914240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914240/کوئٹہ-میں-کورونا-سے-بچاؤ-کی-ویکسین-کے-لیے-9-مراکز-بنا-دیے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org