QR CodeQR Code

حکمران جماعت سے کس کس کو سینیٹ کا ٹکٹ ملے گا

4 Feb 2021 11:43

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، عبدالرزاق داؤد، بابر اعوان ایڈووکیٹ، سیف اللّٰہ نیازی، ڈاکٹر زرقا، نیلوفر بختیار بھی سفارشات میں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے کس کس کو سینیٹ کا ٹکٹ ملے گا؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ کے ممبران نے اپنی سفارشات وزیرِاعظم عمران خان کو پیش کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزاد اکبر، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، عبدالرزاق داؤد، بابر اعوان ایڈووکیٹ، سیف اللّٰہ نیازی، ڈاکٹر زرقا، نیلوفر بختیار بھی سفارشات میں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا سے شبلی فراز کو دوبارہ سینیٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ اور اتحادی جماعت سے کامل علی آغا بھی سفارشات میں شامل ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری وزیرِاعظم عمران خان آئندہ کچھ روز میں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 914252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914252/حکمران-جماعت-سے-کس-کو-سینیٹ-کا-ٹکٹ-ملے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org