0
Thursday 4 Feb 2021 13:20

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی دورانِ قید جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کے ہسپتال میں کچھ ٹیسٹ کیے گئے ان کا پی اے ٹی اسکین بھی کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس جیل لے جایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گزشتہ روز پیشی کے دوران عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی طبعیت ٹھیک نہیں اور وہ کینسر کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش