QR CodeQR Code

کراچی، انتہائی مطلوب جرائم پیشہ گروہ پکڑا گیا

4 Feb 2021 14:30

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سرکاری محکمے کے رنگ کی گاڑی بھی استعمال کرتے تھے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل و دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب ڈکیت اور موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایاز عرف ڈوگر، نعیم احمد عرف ریما اور نوید خان عرف ڈابلہ شامل ہیں۔ رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان میں حیدر خان عرف چھوٹا کرپشن اور علی مری بھی شامل ہیں، ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور موٹر سائیکلیں چھیننے میں ملوث رہے۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان سرکاری محکمے کے رنگ کی گاڑی بھی استعمال کرتے تھے۔ ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل و دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں، ملزمان اور مسرقہ سامان قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیئے گئے۔ خیال رہے کہ نئے سال کے آغاز سے کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 914290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914290/کراچی-انتہائی-مطلوب-جرائم-پیشہ-گروہ-پکڑا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org