QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ سندھ کورونا ویکسین کی خریداری کے خواہاں، چین نے یقین دہانی کرادی

4 Feb 2021 16:01

ملاقات کے دوران سید مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل مسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے، سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سائینوفارم ویکسین کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی قونصل جنرل مسٹر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سائینوفارم ویکسین کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے، سندھ حکومت ویکسین خریدنا چاہتی ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کے سی آر کی تعمیر کیلئے چینی حکومت کی ضرورت ہے، جس پر چینی قونصل جنرل نے کہا چین کے سی آرپراجیکٹ کیلئے سندھ حکومت کی مدد کرے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چین کا تھر میں مائننگ اور پاور پراجیکٹ پر کام کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 914305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914305/وزیراعلی-سندھ-کورونا-ویکسین-کی-خریداری-کے-خواہاں-چین-نے-یقین-دہانی-کرادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org