QR CodeQR Code

گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے، رضا ربانی

4 Feb 2021 16:08

ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قومی اسمبلی نے کل جس انداز سے سینیٹ کا معاملہ اٹھایا وہ تشویشناک ہے، سینیٹ کو اعتماد میں لئے بغیر آئینی ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں لایا گیا، سینیٹ کو یہ کہہ کر بےتوقیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ منڈی لگے گی، سینیٹرز آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سینیٹ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ قومی اسمبلی نے کل جس انداز سے سینیٹ کا معاملہ اٹھایا وہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ کو اعتماد میں لئے بغیر آئینی ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی میں لایا گیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے سوال اٹھایا کہ قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا بل کیا آئین و قانون کے مطابق ہے؟ میاں رضا ربانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ کو یہ کہہ کر بےتوقیر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ منڈی لگے گی، سینیٹرز آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 914308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914308/گزشتہ-کئی-ماہ-سے-سینیٹ-کے-خلاف-مہم-چلائی-جا-رہی-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org