QR CodeQR Code

سکردو میں کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

4 Feb 2021 17:43

ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹر آصف رضا کو پہلی ویکسین لگائی گئی۔ سکردو میں کرونا ویکسین کے تین سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں کرونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹر آصف رضا کو پہلی ویکسین لگائی گئی۔ اس کے بعد ڈاکٹر ناصر حسین اور ڈاکٹر مہدی اور ڈاکٹر کامران کو ویکسین لگائی گئی۔ سکردو میں کرونا ویکسین کے تین سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں شہریوں اور ہیلتھ ٹیموں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔ سکردو ہسپتال میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں کمشنر بلتستان شجاع عالم، ڈی سی سکردو سمیت محکمہ صحت کے افسران موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 914321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914321/سکردو-میں-کرونا-ویکسین-لگانے-کا-عمل-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org