0
Thursday 4 Feb 2021 19:38

لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کشمیر سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کا اعلان

لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کشمیر سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کشمیر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار، واک اور پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جبکہ جی سی یو ڈرامیٹکس کلب کے طلباء کی جانب سے ڈرامہ ”بات تو ٹھیک ہے مگر“ پیش کیا گیا۔ سیمینار میں طلباء نے شاعری، موسیقی اور تقریروں میں کشمیری بھائیوں اور بہنوں پر ہونیوالے مظالم کو اجاگر کیا۔ نواسہ علامہ اقبال میاں اقبال صلاح الدین سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہندر پال سنگھ، مصنف پروفیسر اقبال سندھو، کشمیر کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین رائے محمد نواز خان کھرل، تجزیہ نگار سلمان عابد اور سینئر صحافی سلمان غنی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر میاں اقبال صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے جی سی یو میں کشمیر سینٹر آف ایکسیلینس کے قیام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے ملی نغمے بھی پیش کیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 914330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش