0
Thursday 4 Feb 2021 20:30

گورنر پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگیز کی ملاقات

گورنر پنجاب سے امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگیز کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امریکی قونصل جنرل کیتھرین روڈریگیز نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے کشمیر میں مظالم کا خاتمہ اور مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، جبکہ امریکی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے امریکی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگر دی کے خاتمے کیلئے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نئے سپیشل اکنامک زونز بھی بنا رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سکیورٹی سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران حکومت نے عوام کو بھرپور ریلیف دیا ہے، امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے امریکہ پاکستان کیساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 914333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش