0
Thursday 4 Feb 2021 21:54

پیپلزپارٹی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم

پیپلزپارٹی وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے، اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک پر تنقید اور مخالف بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اے پی سی اور پی ڈی ایم کے نقاط اور قرارداد پر قائم ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق تجاویز تیار کرلی ہیں، پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد لانگ مارچ کی تجویز تیار کی ہے، اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز پر قائم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض پی پی پی رہنماؤں نے 23 مارچ سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ شروع کرنے کی تجویز دی ہے، اور کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل ہونے اور حلف لینے کے بعد لانگ مارچ کیا جائے، تاریخ سے متعلق بہتر ہوگا کہ 23 مارچ سے لانگ مارچ شروع کیا جائے، اور لانگ مارچ کے بعد استعفوں سے متعلق فیصلہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 914350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش