?>?> اسلام ٹائمز - غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں، عمران خان - پرنٹ کریں

QR CodeQR Code

غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں، عمران خان

4 Feb 2021 22:00

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی کہ کاروباری برادری کیجانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ خزانہ، وزیرِ برائے اقتصادی امور، گورنر اسٹیٹ بینک اور سینیئر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور بریفنگ دی گئی کہ کاروباری برادری کی جانب سے معیشت کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کا بھرپور خیر مقدم کیا جا رہا ہے، ان پالیسیوں کی بدولت کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ان کو کورونا کے باوجود بھی کاروبار کرنے کے لئے موافق فضاء میسر آئی ہے۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جس پر کہا گیا کہ ان تجاویز میں مختلف انتظامی اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر نظام کی شفافیت اور کسانوں کے استحصال کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر مرکوز ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ میں غریب افراد سب سے زیادہ آٹے کی قیمتوں سے متاثر ہوتے ہیں، تمام تر ضروری انتظامی اقدامات کو اس حوالے سے یقینی بنایا جائے، زیر غور تجاویز کو فوری طور پر حتمی شکل دی جائے، تاکہ ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 914352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914352/غریب-افراد-سب-سے-زیادہ-آٹے-کی-قیمتوں-متاثر-ہوتے-ہیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org