0
Thursday 4 Feb 2021 23:33

پاکستان نیشنل سیونگز کے ملازمین سراپا احتجاج، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان 

پاکستان نیشنل سیونگز کے ملازمین سراپا احتجاج، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان 
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین کے زیراہتمام وزارت خزانہ کی وعدہ خلافیوں اور بے حسی کے خلاف چونگی نمبر چھ سے نو نمبر چونگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ملازمین کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ملتان ڈویژن کے صدر محمد حنیف تبسم نے کی۔ اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کی تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، این ایس او کیڈر میں228 سیٹیں بحال کی جائیں، اے این ایس او کی ڈائریکٹ بھرتی پر پابندی عائد کی جائے، ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کی جائے، نائب قاصد گن مین کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی جائے اور پہلے سے بھرتی ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے، سٹینوں اور ڈی اے ڈی کی اپ گریڈیشن اور پرموشن کا طریقہ واضح کیا جائے، ملازمین کے بچوں کا ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا جائے۔ گن مینوں کو سکیورٹی رسک الاونس دیا جائے نئی سکیموں اور اضافی ڈاک لوڈ کے باعث افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے، این ایس او آسامیوں کی تین سو پوسٹوں کو اے این ایس او میں ضم کیاجائے، آئی ٹی کی مستقل آسامیوں پر فی الفور تقرری کی جائے۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام حسین انصاری نے کہا کہ ایف بی آر کی طرز پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، انٹرنیٹ الاونس کی بحالی کی جائے اور اس میں اضافہ کیاجائے، کمیشن سینڈ لنگ الاونس دیا جائے، برانچوں میں سٹاف کی کمی کو فی الحال پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے تمام برانچوں میں احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین میں سید اصغر شاہ بخاری، محمد اجمل، محمد کاشف، محمد شاکر حسین، روف احمد محمد قاسم، رانا محسن علی، محسن رضا، اسد نواز، محمد عمران، محمد عاصم، محمد شیراز کلیم، محمد ثاقب، ملازم حسین، شاہد عباس، ناصر محمود ملک، فداحسین ودیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 914372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش