0
Friday 5 Feb 2021 00:21

بہاولپور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق

بہاولپور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بارات یزمان سے احمد پور شرقیہ جارہی تھی، واقعے کی اطلاع گھر والوں کو دی گئی تو شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا، لواحقین کے عزیز واقارب دل سوز خبر سنتے ہی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے۔ 
خبر کا کوڈ : 914380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش