0
Friday 5 Feb 2021 01:46

پاراچنار، یوم ولادت بی بی فاطمہؑ کے موقع پر الکوثر انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام پروگرام کا انعقاد

پاراچنار، یوم ولادت بی بی فاطمہؑ کے موقع پر الکوثر انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام پروگرام کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم ولادت بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا اور یوم تاسیس الکوثر کے موقع پر الکوثر انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن (زیرِ نگرانی الکوثر ویلفیئر فاؤنڈیشن پاراچنار) ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں دخترِ رسولؐ کی ولادت کے عنوان سے ہدیہ تبریک و گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ مقررین بالخصوص علامہ سید نور اللہ بہشتی امام جمعہ اورکزئی نے بی بی پاک سلام اللہ علیھا کی سیرتِ مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر تحریک حسینی کے رہنماء علامہ عابد حسین جعفری اور علامہ یوسف جعفری بھی موجود تھے۔ پروگرام کے آخر میں سکول امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ اور سب مہمانوں کو طعام بھی پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 914396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش