0
Friday 5 Feb 2021 05:01

کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا جائے، خالد مقبول صدیقی

کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا جائے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام 70 سالوں سے بھارت کے غاصبانہ مظالم کا سامنا کر رہے ہیں، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے موثر انداز میں پیش کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خواتین کیساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا جائے۔

یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارلیمانی وفود کے ذریعے سے عالمی فورم پر اس مسئلہ کو اجاگر کریں اور یہ بتائیں کہ کشمیر کا مسئلہ تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجندہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے دیرینا مسئلہ ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور کشمیر میں بھارتی مظالم روکوانے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم اس بات پر بھی یقین رکھتے ہیں کہ کشمیری عوام کا حق خودارادیت جلد ملے گا، اس کے لئے کشمیری عوام نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیری عوام اپنی امنگوں اور خواہشات کے مطابق اپنی آزادی کا فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 914407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش