QR CodeQR Code

عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے، عارف علوی کا یوم کشمیر پہ پیغام

5 Feb 2021 10:36

کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں کشمیریوں سے خطاب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے غیر قانونی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹرعار ف علوی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر اس کا محاسبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے کی سلامتی کے لیے نقصان دہ یکطر فہ اور غیر قانونی کارروائیوں سے باز رہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول تک حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان کوٹلی میں کشمیریوں سے خطاب کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 914418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914418/عالمی-برادری-بھارت-کے-انسانیت-خلاف-سنگین-جرائم-پر-اس-کا-محاسبہ-کرے-عارف-علوی-یوم-کشمیر-پہ-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org