0
Friday 5 Feb 2021 11:00

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاںبحق

پاکستان میں کورونا سے مزید 53 افراد جاںبحق
اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے اور 1302 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1302 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 53 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11886 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 51842 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 32454 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1684 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 7502 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 914423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش