0
Friday 5 Feb 2021 11:36

مقبوضہ کشمیر میں عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز آویزاں

مقبوضہ کشمیر میں عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز آویزاں
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر والے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں آویزاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان سے اظہار تشکر کیا گیا ہے۔ کے ایم ایس کے مطابق پوسٹرز میں کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے شکریہ پاکستان اور شکریہ عمران خان کے پیغامات درج ہیں۔کے ایم ایس کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے پوسٹرز جموں و کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش