QR CodeQR Code

افغان صوبے قندوز میں طالبان کا سکیورٹی پوسٹ پر حملہ، 16 اہلکار جاں بحق

5 Feb 2021 11:42

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے رات گئے قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے تپاء اختر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبے قندوز میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 16 اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے رات گئے قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے تپاء اختر میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ قندوز کی صوبائی کونسل کے ممبر ربانی ربانی نے طالبان کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بھی بنا لیا گیا ہے۔ طالبان کی جانب سے تاحال اس حملے کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 914432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914432/افغان-صوبے-قندوز-میں-طالبان-کا-سکیورٹی-پوسٹ-پر-حملہ-16-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org