0
Friday 5 Feb 2021 12:13

امریکا کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنیکا فیصلہ

امریکا کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن کے مقرر کردہ مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان کے مطابق امریکا کی پالیسی میں اس حوالے سے تبدیلیوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ 2014ء میں یمنی حکومت اور حوثی تحریک کے مابین شروع ہونے والی جھڑپوں کے بعد سعودی عرب نے آٹھ عرب ممالک کے ساتھ ملک کر یمن میں کارروائیاں کرنے کے لیے ایک عسکری اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کی حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں امریکا، برطانیہ اور فرانس کی مدد بھی حاصل ہوتی تھی۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازع میں بائیڈن کی جانب سے سعودیہ کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کے فیصلے سے حوثیوں اور یمنی حکومت کے مابین جاری جنگ متاثر ہوگی۔

اس سے قبل امریکا متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرچکا ہے۔ امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے خلاف جاری امریکی کارروائیاں متاثر نہیں ہوں گی۔ متوقع طور پر صدر بائیڈن یمن کے لیے نمائندہ خصوصی کا اعلان بھی کریں گے۔ اس فیصلے کے بعد عرب دنیا میں ٹرمپ حکومت کے دور کی پالیسیوں میں ایک بڑی تبدیلی آجائے گی۔ خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی یمن جنگ میں سعودی عرب کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 914434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش