0
Friday 5 Feb 2021 21:22

ہم امریکی لفاظی سے دھوکہ کھانیوالے نہیں، محمد علی الحوثی

ہم امریکی لفاظی سے دھوکہ کھانیوالے نہیں، محمد علی الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سپریم سیاسی کونسل نے یمن پر امریکی جارحیت کے خاتمے سے متعلق امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے تازہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی قوم امریکی لفاظی سے دھوکہ کھانے والی نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ ہمیں ایسے کسی اقدام کی کوئی پرواہ نہیں جو یمنی محاصرے کے خاتمے کا سبب نہ بنے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم وہ لوگ نہیں جو امریکہ کے کسی بھی بیان سے دھوکہ کھا جائیں۔ واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جارحیت پر مبنی امریکی پالیسی کو ختم کر دیا جائے گا۔ عالمی خبررساں ایجنسی روئٹرز نے اس حوالے سے لکھا تھا کہ یہ امریکی فیصلہ، یمن پر مسلط کردہ کئی سالہ سعودی-امریکی-برطانوی جنگ؛ جس کے باعث اس غریب ترین عرب ملک میں غربت، بیروزگاری اور وبائی بیماریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، کے خاتمے پر مبنی جو بائیڈن کے وعدے کے مطابق ہے۔
خبر کا کوڈ : 914512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش