0
Friday 5 Feb 2021 23:03

حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ "وفاق ٹائمز" کے چیف ایڈیٹر نامزد

حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ "وفاق ٹائمز" کے چیف ایڈیٹر نامزد
اسلام ٹئمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اپنے ایک حکم کے تحت حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی فرزند علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو اس خبر رساں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر مامزد کر دیا ہے۔ ادھر حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسن نقوی نے  "وفاق ٹائمز" خبر رساں ادارے کے چیف ایڈیٹر کے طور پر محمد ابراہیم صابری کو نامزد کر دیا ہے۔ چیف ایڈیٹر کے لئے جاری حکم نامے کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
محترم جناب محمد ابراہیم صابری صاحب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی موافقت اور میڈیا سے منسلک آپ کے تجربات اور قابلیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے 01/01/2021 سے ایک سال تک کے لئے جناب عالی کو حوزہ ہائے علمیہ پاکستان کے خبر رساں ادارہ "وفاق ٹائمز" کا چیف ایڈیٹر مقرر کیا جاتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جناب عالی! اللہ تعالٰی کی مدد اور اپنے تجربات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرتے ہوئے اس نیوز ایجنسی کی بہتری کے لئے کوشاں رہیں گے۔ ان شاء للہ ہم آپ اور اس نیوز ایجنسی کی زیادہ سے زیادہ سرگرمی اور پیشرفت کا حوزہ ہائے علمیہ اور دینی مراکز پاکستان میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے مشاہدہ کریں گے۔
محمد حسن نقوی
منیجنگ ڈائریکٹر وفاق ٹائمز
خبر کا کوڈ : 914532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش