0
Friday 5 Feb 2021 23:30

جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام یومِ یکجہتی کشمیر کراچی تا کشمور بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا، سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں، سیمینار، ہاتھوں کی زنجریں، مذاکرے اور اسکولوں میں طلبا کے پروگرامات منعقد کئے گئے، جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی، صوبائی اور مقامی قیادت نے خطاب کیا۔ مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، صوبائی امیر محمد حسین محنتی کراچی، اسداللہ بھٹو نواب شاہ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی حیدرآباد، راشد نسیم سکھر ،صوبائی نائب امراء ممتاز حسین سہتو خیرپور، پروفسر نظام الدین میمن شکارپور، حافظ نصراللہ چنا گھوٹکی، صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ لاڑکانہ، نائب قیمین مولانا عبدالوحید قریشی میرپورخاص، عبدالحفیظ بجارانی کشمور، مولانا عبدالقدوس احمدانی مٹیاری، نواب مجاہد بلوچ ٹنڈو محمد خان، طاہر مجید ٹنڈوالہ یار، حزب اللہ جکھرو، وسیم شیخ جیکب آباد، محمد مسلم، مولانا آفتاب ملک ٹھٹھہ، جے آئی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل سانگھڑ، نائب صدر ڈاکٹر امتیاز پالاری تھرپارکر و دیگر رہنماؤں نے پانچ فروری کے حوالے سے منعقدہ یکجہتی کشمیر کی ریلیوں کی قیادت کی۔ ریلیوں میں شرکا نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الا اللہ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی، بھارت کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے درج تھے، جبکہ شرکا شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 914540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش