0
Friday 5 Feb 2021 23:35

خیبر پختونخوا میں کرپٹو کرنسی اور مائننگ سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

خیبر پختونخوا میں کرپٹو کرنسی اور مائننگ سے متعلق ایڈوائزری کمیٹی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔ مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش کو کمیٹی کا چیئر پرسن جبکہ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا کو سینئر وائس چیئر پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔ کمیٹی ارکان میں ممبران صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین وقار ذکاء، احمد منظور اور ڈاکٹر واجد، منیجنگ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا کا نمائندہ شامل ہے۔ ایڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی بنانے کی قرارداد منظوری کے بعد محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کو سفارشات ارسال کیں اور ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ قرارداد میں صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی کہ کرپٹو مائننگ کے منصوبے کے لیے محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا کو ممبران صوبائی اسمبلی اور متعلق ماہرین پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اس منصوبے سے متعلق ضروری ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 914541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش