QR CodeQR Code

آگ اور خون کی بجائے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں، عارف علوی

5 Feb 2021 23:38

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن اور قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، مسئلہ کشمیر کو آزادی کے حل کی طرف جانا چاہیے۔ْ


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی ایٹمی جنگ بہت خطرناک ہوسکتی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن اور قانون کے دائرے میں مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو آزادی کے حل کی طرف جانا چاہیے۔ْ

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا بھارتی منصوبہ خطرناک ہے۔ انہوں ںے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں کے خلاف اقدامات کرکے خود کو آگ میں جھونک رہا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اس وقت کہی ہے کہ جب پوری پاکستانی قوم یوم یکجہتی کشمیر منا رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 914543

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914543/آگ-اور-خون-کی-بجائے-مسئلہ-کشمیر-کا-پرامن-حل-چاہتے-ہیں-عارف-علوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org