0
Saturday 6 Feb 2021 13:01

سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز دینگے، چوہدری سرور

سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز دینگے، چوہدری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اتحادیوں کے ساتھ ملکر سینیٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز دیں گے۔ لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر قانون راجہ بشارت اور معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی شریک تھیں۔ چوہدری محمد سرور اور عثمان بزدار کی ملاقات کے دوران سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن ووٹ چوروں کی حمایتی بن چکی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم جتنی مرضی دھمکیاں دے لیکن وزیراعظم عمران خان ہی رہیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ کی طرح سینیٹ میں بھی بھرپور شکست دیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی پارٹی پالیسوں کے ساتھ متحد کھڑے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مایوسی کے سوا پہلے کچھ ملا ہے اور نہ ہی آئندہ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 914626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش