0
Saturday 6 Feb 2021 13:54

کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی

کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔  وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس تیار کر لیا ہے اور سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ‏نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل خالد محمود خان نے کی ہے اور وزیراعطم کو بتایا گیا کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہو گا۔ خیال رہے کہ ‏سینیٹ انتخابات کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔
خبر کا کوڈ : 914643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش