0
Saturday 6 Feb 2021 17:01

کابینہ کی سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کیلئے آرڈیننس لانےکی منظوری

کابینہ کی سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کیلئے آرڈیننس لانےکی منظوری
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے آرڈیننس کی منظوری کابینہ سے لے لی۔ حکومت نے کابینہ سے سرکلر سمری کے ذریعے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے آرڈیننس کی منظوری لی ہے۔ اس نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول گیارہ فروری کو جاری ہوگا جبکہ سینیٹ انتخابات کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں بھی زیرسماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے اگر گیارہ فروری کے بعد حکومت کے حق میں بھی فیصلہ دیا تو پھر اس وقت اوپن بیلٹ کے ذریعے الیکشن نہیں ہو سکیں گے۔ اس وقت پھر الیکشن خفیہ رائے دہی کے ذریعے ہی ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لہذا یہ طے کیا گیا ہے اس آرڈیننس کی سرکلر سمری کے ذریعے کابینہ سے منظوری لے لی جائے۔ کیونکہ سپریم کورٹ سے حکومت کے حق میں بھی فیصلہ آگیا تو اس وقت ہم یہ کام نہیں کرسکیں گے۔ دوسری جانب حکومت نے اس سلسلے میں 26 ویں آئینی ترمیم بھی قومی اسمبلی میں پیش کی تھی تاہم اپوزیشن کی شدید مخالفت اور ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث اس پر کارروائی نہیں ہو سکی۔ اب جبکہ حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ آئینی ترمیم کا معاملہ قومی اسمبلی میں بھی زیربحث ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایک سیاسی تکنیک بھی ہوسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 914680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش