QR CodeQR Code

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ازالہ کریں گے، ناصر حسین شاہ

6 Feb 2021 17:18

ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی ممبران قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں، غیر قانونی فارم ہاؤس عوام کے حصے کا پانی بھی چوری کرتے ہیں، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، مگر غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی کارروائی صرف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہے۔ ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایسی اطلاعات نہیں کہ کسی سیاسی شخصیت کے غیر قانونی فارم ہاؤس کو گرایا گیا، ایس بی سی اے اور مقامی انتظامیہ کا آپریشن صرف غیر قانونی تجاوزات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملیر انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن وزیراعظم کی پالیسی کا حصہ ہے، وزیراعظم بھی سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملیر میں جاری آپریشن وزیر اعظم عمران خان کی قبضہ مافیا کے خلاف پالیسی کی عکاسی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں، غیر قانونی فارم ہاؤس عوام کے حصے کا پانی بھی چوری کرتے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا، مگر غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد، حکام سے رابطے میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ازالہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 914686

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914686/تجاوزات-کیخلاف-ا-پریشن-میں-کسی-کے-ساتھ-زیادتی-ہوئی-ازالہ-کریں-گے-ناصر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org