QR CodeQR Code

سندھ کے ظالم حکمران سسکتے تڑپتے عوام کا مذاق اُڑا رہے ہیں، خرم شیر زمان

6 Feb 2021 17:22

تھرپارکر کے شہر چیلہار میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا، اسپتال سے باہر نکال دینے کے بعد عورت نے اسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شير زمان کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں خاتون نے اسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شير زمان نے تھرپارکر کے شہر چیلہار میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال سے باہر نکال دینے کے بعد عورت نے اسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے ظالم حکمران سسکتے تڑپتے عوام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 914688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914688/سندھ-کے-ظالم-حکمران-سسکتے-تڑپتے-عوام-کا-مذاق-ا-ڑا-رہے-ہیں-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org