QR CodeQR Code

ریاض میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر پی آئی اے کا طیارہ ڈیڑھ گھنٹہ فضا میں چکر لگاتا رہا

6 Feb 2021 17:42

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا خالی طیارہ اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوا تھا، لیکن طیارے کو ریاض ایئرپورٹ کی ایئر فیلڈ بند ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کا طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد فضاء میں چکر لگاتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارہ کو سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی، جس کے باعث طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت فضاء میں چکر لگاتا رہا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا خالی طیارہ اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوا تھا، لیکن طیارے کو ریاض ایئرپورٹ کی ایئر فیلڈ بند ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، تاہم ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کلیئرنس ملتے ہی طیارے کی ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ ممکن ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 914695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914695/ریاض-میں-لینڈنگ-کی-اجازت-نہ-ملنے-پر-پی-آئی-اے-کا-طیارہ-ڈیڑھ-گھنٹہ-فضا-چکر-لگاتا-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org