0
Saturday 6 Feb 2021 18:32

انشاء اللہ عنقریب کشمیر اور فلسطین آزاد ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی

انشاء اللہ عنقریب کشمیر اور فلسطین آزاد ہونگے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام گذشتہ 70 سال سے اپنی جنگ آزادی لڑ رہے ہیں مگر انڈین افواج ان پر مسلسل ظلم اور بربریت ڈھا رہی ہے، مودی حکومت نے آج کشمیر کے اندر جو لاک ڈاؤن اور ریاستی جبر اور دہشت گردی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی انسانی حق ہے جسے اقوام متحدہ نے باقاعدہ ایک قرارداد کے ذریعے تسلیم کیا ہے، لہذا انڈین افواج کو فوری طور پر کشمیر سے نکل جانا چاہیئے تاکہ کشمیری آزادانہ ماحول میں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیئے کہ وہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دو بنیادی مسائل ہیں اور پوری دنیا کے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ کشمیر اور فلسطین میں جاری امت مسلمہ پر مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ عنقریب کشمیر اور فلسطین آزاد ہونگے اور ہم کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 914704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش