0
Saturday 6 Feb 2021 19:05

ایرانی ویکسین کے حصول کیلئے متعدد ممالک کی درخواست، دواؤں پر عائد امریکی پابندیاں بھی ناکام

ایرانی ویکسین کے حصول کیلئے متعدد ممالک کی درخواست، دواؤں پر عائد امریکی پابندیاں بھی ناکام
اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ کی ہیلتھ کمیٹی کے رکن اور سراوان سے منتخب عوامی نمائندے ڈاکٹر ملک فاضلی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے کرونا وائرس کی ملکی یا غیر ملکی ویکسین کے بارے بات چیت جاری ہے جبکہ ایرانی ویکسین کی اہمیت اس حوالے سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے کہ تمام جزئیات و آزمائشوں سمیت، اس کی تیاری کے تمام مراحل ملک کے اندر طے پائے ہیں درحالیکہ عملی طور پر ہمارے ہموطنوں کے لئے ہم سے بڑھ کر کوئی دوسرا شفیق تر نہیں۔ ڈاکٹر ملک فاضلی نے کہا کہ لہذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس حوالے سے بھی خودکفالت تک پہنچیں اور اگر ہماری محصولات اس مقصد کے لئے پورا نہ اتریں تب ایسے قابل اطمینان ممالک سے ویکسین درآمد کریں جو اس سے متعلق تمام جزئیات اور ضروری اطلاعات بھی فراہم کریں۔

ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی ہیلتھ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ عالمی برادری نے کرونا ویکسین کی تیاری سے متعلق ایرانی مہارت کا بخوبی اندازہ لگا لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تاحال متعدد ممالک ایرانی ویکسین کے حصول کے لئے درخواست دے چکے ہیں۔ ڈاکٹر ملک فاضلی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ دواؤں کے حوالے سے ایران پر عائد غیر قانونی امریکی پابندیاں بھی غیر موثر ہو چکی ہیں کیونکہ متعدد ممالک ایران سے کرونا ویکسین کی خریداری کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ 40 سال کے دوران صحت اور علاج معالجے کے میدان میں انتہائی پیشرفت حاصل کی ہے جبکہ کرونا وائرس کی ایرانی ویکسین کا فائدہ اور اس کی تاثیر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ واضح ہو جائے گی۔ ڈاکٹر فاضلی نے کہا کہ اس حوالے سے جاری تحقیقات میں حتی 10 سال کا عرصہ بھی مدنظر رکھا گیا ہے تاہم دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وسیع پھیلاؤ کے مدنظر ایرانی سائنسدان اس کی تیاری کے تمام مراحل 1 تا 2 سال کے اندر اندر طے کر لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 914711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش