0
Saturday 6 Feb 2021 19:11

پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹل الاٹمنٹ کا اجراء میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط

پنجاب یونیورسٹی، ہاسٹل الاٹمنٹ کا اجراء میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل الاٹمنٹ کا اجراء میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ کیلئے الاٹمنٹ سے قبل ہیپا ٹائٹس بی، سی اور بلڈ ٹیسٹ لازم قرار دیدیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو وبائی بیماریوں سے دور اور محفوظ رکھنے کیلئے ہاسٹل الاٹمنٹ کا اجراء میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط کر دیا ہے۔ دور دراز کے علاقوں سے ہاسٹل کیلئے درخواست دینے والے طلبہ کیلئے الاٹمنٹ سے قبل ہیپاٹائٹس بی سی اور بلڈ ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر نے تمام طلبہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ہدایات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کی جانب سے فیصلے کے بعد جاری کی گئیں ہیں۔ ہدایات کے مطابق نئے طلبہ کیساتھ پرانے طلبہ بھی ٹیسٹ رپورٹ جمع کرائیں گے، طلبہ کسی بھی سرکاری، پرائیویٹ یا یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر سے ٹیسٹ کرا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش