0
Saturday 6 Feb 2021 19:22

حکومتی اقدامات سست روی کا شکار، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا سلسلہ جاری

حکومتی اقدامات سست روی کا شکار، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر مذہبی فرقہ واریت کو کنٹرول کرنے کا دعوی صرف باتوں کی حد تک محدود، مذہبی منافرت پھیلانے والے گروپس متحرک، گزشتہ تیرہ ماہ میں پنجاب بھر میں صرف 149 مقدمات درج ہوئے۔ لاہور تمام اضلاع سے پیچھے رہا۔ پنجاب حکومت کی اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پر شرپسندوں کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کا اعتراف تو کیا گیا ہے، لیکن کارروائی خاطر خواہ نہیں ہو سکی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنوری 2020ء سے اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں صرف 149 مقدمات درج ہو سکے۔ درج مقدمات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 218 افراد کیخلاف کارروائی کی، جبکہ لاہور مذہبی منافرت پر کارروائیاں کرنے میں تمام اضلاع سے پیچھے رہا اور صرف تین مقدمات درج ہوئے، جبکہ سب سے زیادہ مقدمات راولپنڈی میں درج ہوئے جن کی تعداد 26 رہی۔ سرگودھا میں 24 مقدمات درج ہو سکے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ابھی بھی متعدد گروپس اور پیجیز مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش