0
Saturday 6 Feb 2021 19:40

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے ججز کو واٹس ایپ، انسٹا گرام، ٹویٹر، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے استعمال سے روک دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے نوٹیفکیشن صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بھجوا دیا۔ مراسلہ کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز میں ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام، واٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے اپنے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال ججز کے وقار کیخلاف ہے۔ جوڈیشل افسروں کا اپنے پیغامات پھیلانے کیلئے ٹویٹر اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے، جوڈیشل افسروں کے سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کئے گئے پیغامات کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر نشر و اشاعت ہوتی ہے، جس کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ماتحت عدلیہ کے ججز اپنے پیغامات کے پھیلائو کیلئے ٹویٹر، فیس بک و دیگر ایپلی کیشنز کا استعمال ترک کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 914716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش