0
Saturday 6 Feb 2021 23:13

اے این پی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا

اے این پی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صدارتی آرڈیننس مستردد کردیا۔ چارسدہ سے جاری ایک بیان میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس جاری ہے، سلیکٹڈ حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کر رہی ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے باوجود آرڈیننس کا نفاذ صرف نئے پاکستان ہی میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہونے کے باوجود آرڈیننس کا فیصلہ گھبراہٹ اور نااہلی کا اعتراف ہے، آئینی ترمیم کے بغیر سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آرڈیننس کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی، ان میں ہمت ہے تو قانون سازی کریں۔ اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ناکام حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اپنا فیصلہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر ادارے کو متنازعہ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، انکے مشاورین بھی انہی کی طرح نااہل اور نکمے ہیں جو اس طرح کے مشورے دے رہے ہیں۔ آرڈیننس کا مطلب دراصل حکومتی اراکین پر عدم اعتماد ہے، انہیں ڈر ہے کہ انکی نااہلی عیاں ہوجائیگی۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے اراکین اور اتحادیوں میں پھوٹ پڑنے کا خدشہ ہے، اسی لئے مسلط حکومت پارلیمنٹ کی بے توقیری کررہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی کسی بھی غیرآئینی اقدام کے خلاف ہر فورم پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 914749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش