QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام ولادت بی بی فاطمہ (س) کی مناسبت سے سٹڈی سرکل

6 Feb 2021 23:25

اقرار حسین نے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں موجودہ برائیوں کی نشاندہی کی اور بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے کردار سے آج کے مسائل کا حل تجویز کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور یونیورسٹی یونٹ کے زیر اہتمام ولادت بی بی فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے ہاسٹل بلاک اے میں سٹڈی سرکل منعقد کیا گیا۔ جس میں اراکین نے حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیھا کے مختصر تعارف، بطور ماں، بیٹی، زوجہ اور بی بی کی پوری زندگی پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امام حسن (ع)، امام حسین (ع) اور بی بی زینب (س) کی تربیت میں بی بی سلام اللہ علیھا کا جو کردار رہا ہے، اس حوالے سے یونٹ صدر مجاہد حسین، محمد جان اور احسان علی نے گفتگو کی۔ سینئر اقرار حسین نے گفتگو کرتے ہوئے معاشرے میں موجودہ برائیوں کی نشاندہی کی اور بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کے کردار سے آج کے مسائل کا حل تجویز کیا۔ اس کے علاوہ نائب صدر بہار حسین نے بی بی (س) کی شان میں منقبت پڑھی، محفل کا اختتام دعائے امام زمانہ (ع) اور کیک کاٹنے پر کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 914751

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/914751/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-ولادت-بی-فاطمہ-س-کی-مناسبت-سے-سٹڈی-سرکل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org