0
Saturday 6 Feb 2021 23:48
نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت کی

پی ڈی ایم حکومت گرانے میں ناکامی کے بعد باعزت واپسی کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے، شاہ محمود قریشی 

پی ڈی ایم حکومت گرانے میں ناکامی کے بعد باعزت واپسی کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے، شاہ محمود قریشی 
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ کے قول فعل میں تضاد ہے، مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے، پی ڈی ایم ایک طرف حکومت کو جعلی کہتی ہے دوسری طرف سینٹ انتخابات میں حصہ لے کر جعلی اسمبلی میں جانا چاہتی ہے، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت کی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات میں شفافیت قائم رکھنے اور ووٹوں کی خریدو فروخت ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے اوپن بیلٹ انتخابات چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا شفاف نظام لایا جائے جس میں کرپشن اور خریدوفروخت کے بازار بند ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق 23 میں لکھا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جائیں گے۔ اور اب دونوں جماعتیں اپنے قول سے پیچھے ہٹ چکی ہیں۔ ہم نے اس مقصد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ آئینی تشریح کی جائے۔ انہوں نے کہا قانون سازی کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، لیکن شفاف نظام کی بنیاد رکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے سینیٹ کے سابقہ انتخابات میں تحریک انصاف نے شکایت ملنے پر اپنے 20 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے بے دخل کردیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا واضح اعلان ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ آج بھی ہم اس دعوے پر قائم ہیں، پی ڈی ایم ایک طرف حکومت کو جعلی حکومت کہتی ہے اور دوسری طرف سینیٹ انتخابات میں حصہ لے کر اسی جعلی اسمبلی میں جاناچاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پانی کا بلبلہ جس میں ہوا نکل چکی ہے، پی ڈی ایم حکومت گرانے میں ناکامی کے بعد باعزت واپسی کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے، مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے۔ پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ کر لے، جتنا مرضی احتجاج کرلے، لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی۔ پی ڈی ایم کے قول فعل میں تضاد ہے، نوازشریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت کی، آج ان کی بیٹی کس منہ سے کشمیر کا ذکر کرتی ہے، کشمیر کے مسئلہ پر بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن مذاکرات کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے۔ کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی برادری سے درخواست کرتے ہیں کہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی جارحیت سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ 
خبر کا کوڈ : 914758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش