0
Sunday 7 Feb 2021 00:25

حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیدی

حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے، اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ڈریپ منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے اور اب اسپوٹنک فائیو کو نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے اور یہ اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 914766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش