0
Sunday 7 Feb 2021 04:44

ایک ایسے وزیراعظم آگئے ہیں جنہیں پتا ہی نہیں کہ کب کیا کہنا ہے، سعد رفیق

ایک ایسے وزیراعظم آگئے ہیں جنہیں پتا ہی نہیں کہ کب کیا کہنا ہے، سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے و مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم عمران خان  کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا کہ ایک وہ وزیراعظم تھا جو پاکستان کی حقیقت کو تسلیم کراتا تھا، برابری کےانداز میں بات کرتا تھا لیکن آج ایک ایسے وزیراعظم آگئے ہیں کہ جنہیں پتا ہی نہیں کہ کب کیا کہنا ہے، وزیراعظم کوٹلی میں وہ کہہ کر آگئے جو انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ وہ دن دور نہیں ہے جب شہباز شریف، حمزہ شہباز اور خواجہ آصف ہمارے درمیان ہوں گے، وہ دن دور نہیں جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں مریم نواز کیوں باہر نکلتی ہیں؟ جب گھر کے لوگ پابند سلاسل ہوں تو گھر کے بیٹے اور بیٹیاں باہر نکلتے ہیں، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ چور چور کی شور سے اکیلے سیاست کرلیں گے۔

سعد رفیق کا کہنا تھاکہ قومی اسمبلی میں جو ہوا اس کی ٹرافی بھی عمران خان کو ملنی چاہیے، تین سال سے گالم گلوچ کر رہے ہو۔ لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ پرامن ہوگا اور بھرپور ہوگا، لانگ مارچ چاروں صوبوں سے نکل کر اسلام آباد پہنچے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی میں خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کےعوام جب پاکستان کے حق میں فیصلہ کریں گے تو پاکستان ان کو حق دے گا کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 914793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش