0
Sunday 7 Feb 2021 13:50

سندھ، 15 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگا دی گئیں

سندھ، 15 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگا دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں گزشتہ 4 روز کے دوران پندرہ ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی انسدادِ کورونا مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مرحلہ وار لوگوں کو بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے خالق دینا ہال، جناح اسپتال، اوجھا اسپتال سمیت کئی مراکز میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہیں، اب تک سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں گزشتہ 4 روز کے دوران 15 ہزار 23 ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کی جانب پاکستان کو یکم فروری کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھیجی گئی۔ پاکستان فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لے کر پیر یکم فروری کی صبح نور خان ایئربیس پہنچا، جہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 914838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش