0
Sunday 7 Feb 2021 20:23

لاہور پولیس کو شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کا حکم مل گیا

لاہور پولیس کو شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کا حکم مل گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ناکوں پر انہیں غیر ضروری تنگ نہ کیا جائے، ناکوں پر شہریوں کیساتھ بدسلوکی اور کرپشن کی شکایت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قصوروار ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر کے مختلف گرجا گھروں، نیو راوی بریج چیک پوسٹ سمیت اہم مقامات کا دورہ کیا اور پولیس کی طرف سے کیے جانیوالے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے چیکنگ پوائنٹس کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و جوانوں کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکے اور دیگر ضروری حفاظتی اقدامات شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی الرٹ رہیں اور مشکوک افراد اور گاڑی پر کڑی نظر رکھیں۔
خبر کا کوڈ : 914879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش